فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 103 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 103

کھڑا نہیں ہوسکتا۔۱۰۳ جمعہ کے ضروری احکام (حضور اس وقت کرسی پر بیٹھے تھے ) (الفضل یکم اپریل ۱۹۱۵ء) چونکہ مجھے نقرس کا دورہ ہے اس لیے میں خطبہ جمعہ کھڑے ہو کر نہیں پڑھ سکتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ابتداء میں یہ حکم تھا کہ جب امام کھڑے ہو کر نماز نہ پڑھا سکے تو مقتدی بھی بیٹھ کر نماز پڑھا کریں لیکن بعد میں خدا تعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت آپ نے اس حکم کو بدل دیا اور فرمایا کہ اگر امام کسی معذوری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھائے تو مقتدی نہ بیٹھیں بلکہ وہ کھڑے ہوکر ہی نماز ادا کریں۔پس چونکہ میں کھڑے ہو کر نما زنہیں پڑھا سکتا اس لیے میں بیٹھ کر نماز پڑھاؤں گا اور دوست کھڑے ہو کر نماز ادا کریں۔( الفضل ۳ جولائی ۱۹۵۱ء) خطبه کوئی اور دے اور نماز کوئی اور پڑھائے قادیان نبوت ۲۷ ہش ۱۳۲۱۔۔۔آج حضور نے خطبہ جمعہ پڑھا جس کے لیے حضور آرام کرسی پر بیٹھ کر جسے چند دوستوں نے اٹھایا ہوا تھا مسجد میں تشریف لائے اور بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرمایا۔نماز حضور نے بیٹھ کر پڑھی جو حضرت مولوی شیر علی صاحب نے پڑھائی۔(الفضل ۲۹ نومبر ۱۹۴۳ء صفحہ نمبر ) قادیان ۲۶ صلح هش ۱۳۲۴ - - آج مختصر خطبہ جمعہ حضور نے خود پڑھا مگر نماز حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب نے پڑھائی۔(الفضل ۲۷ جنوری ۱۹۴۵ء۔صفحہ نمبرا)