فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 100 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 100

جمعہ کے ضروری احکام جواب : کئی جگہ جمعہ پڑھنا جائز نہیں۔فائل مسائل دینی 15۔5۔61/A-32) نماز جمعه دو آدمیوں سے ھوسکتی ھے فرمایا :۔جمعہ گھر میں گھر کے آدمیوں کے ساتھ ہو سکتا ہے۔سوال :۔کیا دو آدمیوں کا بھی جمعہ ہوسکتا ہے؟ الفضل ۲۷ مئی ۱۹۱۵ ء ) جواب :۔ہوسکتا ہے۔( الفضل ۱۹ جنوری ۱۹۲۲ء) سوال : بعض وقت آفیسر عین جمعہ کے وقت آجاتے ہیں اس وجہ سے نماز جمعہ نہیں پڑھ سکتے اس کے متعلق کیا حکم ہے۔جواب :۔ملازم اگر معذوری سے جمعہ نہ پڑھ سکے تو معذور ہے۔سفرمیں نماز جمعه الفضل ۱۴ / اکتوبر ۱۹۱۵ء) سفر میں جمعہ کی نماز پڑھنا بھی جائز ہے اور چھوڑنا بھی جائز ہے۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو سفر میں پڑھتے بھی دیکھا ہے اور چھوڑتے بھی دیکھا ہے۔ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک مقدمہ پر گورداسپور تشریف لے گئے ہوئے تھے اور آپ نے فرمایا کہ آج جمعہ نہیں ہوگا کیونکہ ہم سفر پر ہیں۔ایک صاحب جن کی طبیعت میں بے تکلفی ہے وہ آپ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ سنا ہے حضور نے فرمایا آج جمعہ نہیں ہوگا۔ے