فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 99 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 99

۹۹ جمعہ کے ضروری احکام جمعه کے ضروری احکام إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَوةِ مِنْ يَّوْمِ الْجُمُعَةِ جمعہ کے دن جس وقت نماز کے لئے آواز آوے تو بیع چھوڑ دیا کرو۔فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللهِ۔اس کے یہ معنے نہیں ہیں کہ نماز کے لئے بھاگتے ہوئے جاؤ بلکہ یہ ہیں کہ کوشش کرو، سامان مہیا کرو، جمعہ کی نماز کے یہ سامان ہیں غسل کرنا واجب ہے۔کپڑے بدلنا ، خوشبو لگانا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ میں دیکھا کہ بعض لوگوں کے میلے کپڑے ہیں تو فرمایا ایسے لوگ جمعہ کے لئے کپڑے بنوا رکھیں جن کو جمعہ کے دن پہن لیا کریں اور پھر اُتار کر رکھ دیا کریں۔جمعہ کی نماز کے لئے وقت سے پہلے مسجد میں آنا چاہئے۔جتنا کوئی پہلے آتا ہے اُتنا ہی زیادہ ثواب کا مستحق ہوتا ہے۔حدیث میں آیا ہے کہ جو سب سے پہلے آوے اس کو ایک اونٹ کی قربانی کا ثواب ملتا ہے اور جو اس کے بعد آوے اس کو گائے کا، اسی طرح پانچ درجے مقررفرمائے ہیں۔خطبہ میں بالکل خاموش رہنا چاہئے۔بہت لوگ خطبہ میں بولتے ہیں۔حدیثوں میں سخت منع ہے یہاں تک کہ اگر کوئی آدمی بول رہا ہو تو اس کو آواز سے منع بھی نہیں کرنا چاہئے بلکہ اشارہ سے روکنا چاہئے۔بولنا مکروہ لکھا ہے کیونکہ خطبہ میں حرج ہوتا ہے۔ایک شہر میں دوجمعے الفضل ۲۲ اپریل ۱۹۱۴ء صفحه ۲۲) سوال:۔حلقہ شالا مارٹاؤن دارالذکر سے بہت دور ہے خصوصاً گرمیوں کے موسم میں عورتوں اور بچوں کو دارالذکر جا کر جمعہ پڑھنا مشکل ہوتا ہے۔اگر ہم جمعہ اپنی مسجد میں ادا کر لیں تو کوئی حرج تو نہیں؟