فرموداتِ مصلح موعود — Page 62
نمازیں پڑھنا جائز نہیں۔۶۲ اسلامی عبادات اور مسجد میں ( الفضل ۱۴ / اپریل ۱۹۳۱ء) میدان جنگ میں نماز سوال :۔میدانِ جنگ میں نماز کیسے پڑھیں؟ جواب :۔جس طرح بن پڑے ہر حال میں پڑھ لو۔چھوڑ نا ہرگز نہیں چاہئے۔ایک سے زیادہ اوقات کی ملا کر ہی پڑھ سکو۔سوال :۔میدان کارزار میں قصر صلوۃ اور روزہ کے متعلق کیا حکم جواب : : نماز قصر پڑھیں اور روزہ نہ رکھیں۔(الفضل یکم جولائی ۱۹۱۵ء) الفضل ۲۷ جولائی ۱۹۱۵ء) اندھیرے میں نماز پڑھنا سوال:۔کیا اندھیرے میں نماز پڑھنا منع ہے؟ جواب :۔کوئی منع نہیں۔احادیث میں آتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اندھیرے میں نماز پڑھتے تھے اور جب سجدے کو جاتے تو آگے حضرت عائشہ پڑی ہوتی تھیں۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میں اپنے پیروں کو اکٹھے کر لیا کرتی تھی۔چھوٹی ھوئی نمازیں سوال : اگر کوئی شخص کسی وقت نماز پڑھنا بھول جائے۔تو پھر کیا کرے؟ ( الفضل ۱۹؍ جنوری ۱۹۲۲ء)