فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page v

پیش لفظ سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیلة اسم الثانی المصلح الموعود رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے گوناں گوں مصروفیت کے باوجود وقتاً فوقتاً اپنے خطبات ، تقریروں، قضائی فیصلوں، سوال و جواب کی مجلسوں اور خطوط کے جوابات میں جو دینی مسائل بیان فرمائے اور جوروز نامہ الفضل میں 1914ء تا 1963 ء کے علاوہ جماعت کے دیگر اخبارات رسائل مثلاً الحکم، رسالہ ریویو، رسالہ مصباح ، رپورٹ مجلس مشاورت وغیرہ اور حضور کی کتب اور تفاسیر میں شائع ہو گئے۔نیز جو نظامت دار القضاء، دار الافتاء ، امور عامه، اصلاح وارشاد کے ریکارڈ میں موجود تھے یا وہ خطوط کی فائلیں جو دینی مسائل کی صورت میں دفتر پرائیویٹ سیکرٹری صاحب حضرت خلیفہ المسیح الثانی میں 1963 ء تک محفوظ تھیں خاکسار نے ان تمام مطبوعہ و غیر مطبوعہ مواد سے اپنے ذوق کے مطابق حضور کے بیان فرمودہ فتاوی یکجا کئے ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ جن کے بارہ میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وہ علوم ظاہر اور باطنی سے پر کیا جائے گا کے یہ ارشادات اور فتاوی جماعت کے لئے بہت اہم اور بلند مقام رکھتے ہیں اور آئندہ نسلوں کی راہنمائی کا موجب ہوں گے۔میرے انتخاب اور ترتیب میں نقص ہو سکتا ہے تا ہم خاکسار نے حصول ثواب کی نیت سے اپنی سی کوشش کی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میری اس حقیر خدمت کو قبول فرمائے اور اس مجموعہ کونافع الناس بنائے۔اللہم آمین