فرموداتِ مصلح موعود — Page iv
حیثیت رکھتے ہیں۔آپ نے نہایت مشکل مسائل کو آسان پیرایہ میں بیان کر کے ہر ایک کے لیے ان معاملات تک رسائی آسان کر دی ہے۔اس مجموعہ میں فقہی مسائل کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دور کی نادر روایات بھی شامل ہیں جسے آپ نے اپنے حوالہ سے بیان کیا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس مجموعہ کو جماعت کے علمی اور عملی معیار میں اضافہ کا موجب بنائے۔آمین ناشر