فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 423 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 423

۴۲۳ ضمیمه اسلامی سزائیں "سزا صرف قتل یا ضرب یا جرمانہ یا نفی عن الارض کی اسلام سے ثابت ہے خواہ نفی بصورت جلا وطنی ہو یا بصورت قید۔اس کے سوا کوئی سزا اسلام سے ثابت نہیں اور نہ ائمہ اسلام نے کبھی ایسی سزا دی۔اسلام میں اختلافات کا آغاز۔انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۲۴۵) ڈاڑھی منڈوانا نا جائز ھے ڈاڑھی منڈوانا اسلام کی رو سے منع ہے اور ساری حکومتوں میں سزا صرف وہی دی جاسکتی تھی جو مطابق اسلام ہو۔یہ ہرگز جائز نہ تھا کہ کسی شخص کو سزا کے طور پر سو رکھلایا جاوے با شراب پلائی جائے یا ڈاڑھی منڈوائی جاوے کیونکہ یہ ممنوع امر ہے۔“ (انوار العلوم جلد ۴ صفحه ۲۴۵) تجدید بیعت ایک دوست نے لکھا ہے کہ میں عرصہ آٹھ سال سے احمدی تھا مگر قریباً تین سال سے میری عملی حالت بہت کمزور ہو گئی تھی۔اب میری غفلت دور ہو گئی ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے دوبارہ توجہ دلائی ہے۔کیا میں دوبارہ بیعت کروں۔فرمایا: ” دعا کروں گا۔بیعت جب تک انسان تو ڑے نہیں تجدید کی ضرورت نہیں۔آپ استغفار کریں اور آئندہ کے لئے کوشش کریں۔اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔جس قدر اس زندگی میں دین کا کام ہو غنیمت ہے۔“ (الفضل ۱۸؍ دسمبر ۱۹۲۲ء صفحه ۵)