فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 395 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 395

۳۹۵ متفرق باتیں پیش کر دیں اور اس طرح سے سمجھایا کہ یہ باتیں کسی مذہب کی صداقت کے ساتھ تعلق نہیں رکھتیں۔رام رام کی جگہ اگر خدا کا نام لیا جاوے تو وہی اثر ہوتا ہے۔آخر رفتہ رفتہ جو باتیں تعلق باللہ کے ذریعہ سے حاصل ہوتی تھیں وہ تو ہٹ گئیں اور صرف نام رہ گیا۔تعویذ وغيره الفضل ۱۵ مئی ۱۹۲۲ء۔جلد ۹ نمبر ۸۹ صفحه ۷ ) سوال:۔ایک صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں تحریر کیا کہ میری بیوی مدت سے بیمار ہے۔علاج و معالجہ سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔عوام الناس کا خیال ہے کہ اس کو کسی نے سحر کیا ہوا ہے۔حضور اس امر کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟ جواب :۔فرمایا۔سحر کوئی نہیں۔آپ روز رات کو آیت الکرسی ،قل ھواللہ اور سورۃ الفلق اور الناس پڑھ کر تین دفعہ پھونک دیا کریں اور ہینگ تھوڑی سی صبح و شام دودھ کے ساتھ پلا دیا کریں۔الفضل ۱۸ ستمبر ۱۹۲۲ء۔جلد ۱۰ نمبر ۲۲ صفحه ۶) سوال:۔ایک صاحب کا خط پیش ہوا کہ ان کی سوتیلی ماں تعویذ کراتی رہتی ہے جن سے تکلیف ہوتی ہے؟ جواب :۔حضور نے لکھوایا کہ سوتے وقت قل هو الله، قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس تین دفعہ پڑھ کر ہا تھوں پر پھونک کر جسم پر مل لیا کریں۔اور آیت الکرسی اگر شروع میں پڑھ لیں تو اور بھی اچھا ہے۔(الفضل ۱۰ / فروری ۱۹۲۱ء صفحه ۶ ) سوال :۔ایک صاحب نے عرض کیا کہ تعویذ جولوگ کراتے ہیں ان کا اثر ہوتا ہے یا نہیں؟ جواب : فرمایا۔میرے نزدیک تعویذ تحریری دعا ہے اور دعا کا اثر مضر نہیں ہوسکتا۔باقی مسمریزم وغیرہ کے ذریعہ جو کسی کے خلاف اثر ڈالے جاتے ہیں ان سے محفوظ رہنے کے لئے انسان دعا ئیں