فرموداتِ مصلح موعود — Page 384
۳۸۴ ناچ گانا کوئی فلم کلی طور پر تبلیغی ہو یا تعلیمی ہو اور اس میں کوئی حصہ تماشہ وغیرہ کا نہ ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں۔اگر چہ میری یہی رائے ہے کہ تماشہ تبلیغی بھی ناجائز ہے۔( مطالبات تحریک جدید - نمبر ۳۹) سینما چلانے کے کاروبار سینما فی ذاتہ بری چیز نہیں۔اگر اس میں علمی اور واقعاتی فلمیں دکھائی جائیں تو وہ ایک مفید چیز ہے۔البتہ مخرب اخلاق فلموں کی صورت میں سینما دیکھنا اور سینما دکھانے کا پیشہ سخت مکروہ اور نا پسندیدہ ہو چکا ہے۔( الفضل ۶ / اگست ۱۹۶۳، صفحه۳) فیصد مجلس فتار منظور کردہ حضرت خلیفہ المسح الثانی۔فیصل نمبر۱۳) سچی فلمیں بعض نوجوانوں کا خیال ہے کہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہسٹار یکل پکچرز دیکھنے کی اجازت دی ہوئی ہے۔ہم نے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں لکھا تھا کہ اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ حضور نے ارشاد فرمایا کہ:۔جو شخص کہتا ہے کہ میں نے ہسٹار یکل پکچرز دیکھنے کی اجازت دی ہے وہ کذاب ہے۔میں نے ہرگز ایسا نہیں کہا نہ اس خط میں اس کا ذکر ہے۔لفظ مشتبہ ہے۔میں نے جو اجازت دی ہے وہ یہ ہے کہ علمی یا جنگی اداروں کی طرف سے جو خالص علمی پکچرز ہوتی ہیں مثلاً جنگلوں ، دریاؤں کے نقشے یا کارخانوں کے نقشے یا جنگ کی تصاویر جو سچی ہوں ان کو دیکھنے کی اجازت ہے کیونکہ وہ علم ہے۔الفضل ۲۵ را پریل ۱۹۴۳ء - جلد ۳۱ نمبر ۹۸ صفحه ۲)