فرموداتِ مصلح موعود — Page 385
۳۸۵ ناچ گانا جغرافیائی اور تاریخی فلم سے مراد سچی فلم ہے جھوٹی فلم کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی۔تاریخی فلم ایسی ہے جیسے کہ سان فرانسسکو کے جاپان کے معاہدہ کی مجلس کی فلم ہوگی۔جغرافیائی سے مراد یہ ہے کہ پہاڑ پر جا کر یا مثلاً جاوا جا کر وہاں کے جنگلوں ، دریاؤں کے فلم لے۔جھوٹی فلم خواہ جغرافیائی ہو خواہ تاریخی ، ناجائز ہے مثلاً نپولین کی جنگوں کی کوئی شخص فلم بنائے تو یہ جھوٹی ہوگی باوجود نام نہاد تاریخی فلم ہونے کے وہ ناجائز ہوگی۔(الفضل ۲۵ ستمبر ۱۹۵۱ء صفحه ۲) ناچ تیسری چیز جو موجودہ زمانہ کے لحاظ سے لغو میں شامل ہے وہ ناچ ہے۔انگریزوں میں کسی زمانہ میں ناچ بہت برا سمجھا جاتا تھا مگر آہستہ آہستہ لوگوں نے اسے اختیار کرنا شروع کر دیا۔پہلے عورت اور مرد صرف ہاتھ پکڑ کرنا چھتے تھے پھر سینہ کی طرف سینہ کر کے ناچنے لگے۔پھر یہ سلسلہ اور بڑھا اور درمیانی فاصلہ تین انگشت تک آ گیا۔اب بہت جگہ پر یہ بھی اڑ گیا ہے۔قرآن کریم نے ولا يضربن بارجلهن ليعلم ما يخفين من زينتهن (نور) میں عورتوں کے لئے اپنی پیروں کو اس طرح پر مار کر چلنے سے بھی منع فرمایا ہے جس سے ان کی زینت کا اظہار ہواور ناچ میں تو زینت کے اخفاء کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پس ناچ بھی مال اور اخلاق کو تباہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔دنیا میں ایسے ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو کنچنیوں کے ایک ایک ناچ پر اپنی ساری جائیداد میں دے دیتے ہیں۔ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو ڈوموں کے لطیفوں پر اپنی قیمتی اموال لٹا دیتے ہیں۔پس گانے کی طرح ہر قسم کا ناچ بھی ایک لعنت ہے جس سے نو جوانوں کے اخلاق بگڑتے اور قوم کے اموال تباہ ہوتے ہیں۔( تفسیر کبیر جلد ششم۔سورۃ الفرقان - صفحہ ۵۸۸)