فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iii of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page iii

عرض ناشر مکرم سید شمس الحق صاحب مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے 1988ء میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والے علمی مقابلہ کے لئے حضرت مصلح موعود کے فتاویٰ کو یکجا کرنے کا کام سرانجام دیا۔اس کاوش پر انہیں منصفین کے جائزہ کے بعد انعام کا مستحق قرار دیا گیا تھا۔اس مجموعہ میں بالخصوص فقہی ترتیب کوملحوظ رکھا گیا ہے اور حضور کے ان ارشادات کو بہت محنت سے مرتب کیا گیا ہے جن کا تعلق بنیادی عقائد، عبادات، لین دین کے معاملات ، انشورنس ، سود کے مسائل ، شادی بیاه ، رسوم و رواج ، حدود و تعزیرات وغیرہ سے ہے۔اس کی اشاعت میں بنیادی کام حوالہ جات کی از سرنو چیکنگ تھی۔چنانچہ نظارت ھذا نے تمام حوالہ جات کو ان کے اصل ماخذ سے چیک کیا اور جہاں جہاں حوالہ درج ہونے میں غلطی تھی اس کی تصحیح کی نیز الفاظ میں کمی بیشی کو بھی دور کیا۔نظارت ھذا نے کچھ مزید حوالہ جات بھی اس مجموعہ میں درج کیے ہیں جنہیں اس مقالہ کے آخر میں بطور ضمیمہ شامل کیا گیا ہے۔اس مرحلہ پر محترم منصور احمد ضیاء صاحب اسٹنٹ مفتی سلسلہ نے بڑے شوق اور محنت کے ساتھ اس کام کی تکمیل فرمائی ہے۔فجزاہ اللہ احسن الجزاء۔اس مجموعہ میں بعض حوالہ جات ” فائل مسائل دینی“ کے نام سے درج کیے گئے ہیں۔یہ فائل ان استفسارات کے جواب پر مشتمل ہے جو حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے مختلف احباب کو ان کے خطوط کے جواب میں بھجوائے تھے۔یہ ریکارڈ ہمیں میسر نہیں ہو سکا اس لیے جو حوالہ جات اس فائل سے متعلقہ ہیں ان کی توثیق نہیں ہو سکی۔حضرت مصلح موعود کے یہ ارشادات بہت سے پیچیدہ علمی مسائل کو سمجھنے میں کلید کی