فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 172 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 172

۱۷۲ روزه فدیه رمضان سوال:۔میری بیوی دائم المرض ہے روزہ نہیں رکھ سکتی۔اس کا فدیہ یہیں کسی کو کھلا دیں یا اس کی قیمت قادیان بھیج دیں؟ جواب :۔خواہ یہاں بھیج دیں خواہ وہیں مستحق مساکین کو کھلا دیں جن میں احمدی و غیر احمدی کی کوئی تخصیص نہیں۔( الفضل ۲۰ جولائی ۱۹۱۵ء) آپ نے فدیہ دے دیا ٹھیک کیا۔اگر کسی وقت طاقت روزے کی ہوتو روزہ رکھنا۔فدیہ قربانی کہلائے گی فرض نہیں کہلائے گی۔اگر روزے کے ساتھ انسان فدیہ کی طاقت رکھتا ہے تو فدیہ بھی ساتھ ساتھ ضرور دے۔صدقة الفطر فائل مسائل دینی 10۔2۔58/A-32) ہر عید کے موقعہ پر رمضان کے بعد عید کی نماز سے پہلے ہر مؤمن کے لئے فرض ہے کہ وہ کم از کم ڈیڑھ سیر گندم یا اور مناسب غلہ خدا کے لئے غرباء کی امداد کی خاطر دے۔خواہ غریب ہو یا امیر۔غریب اس میں سے دے جو اس کو اس دن ملا ہو اور امیر اس میں سے دے جو اس نے پہلے سے کما چھوڑا ہو۔(دیباچ تفسیر القرآن صفحه ۲۹۵) صدقة الفطر سوال :۔کیا غیر احمدی کو صدقہ فطر نہیں دینا چاہئے خواہ کیسا ہی بے کس اور غریب ہو؟