فرموداتِ مصلح موعود — Page 171
کے نہیں رکھا۔اس کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟ 121 روزه جواب :۔اگر آٹھ پہر روزہ نہیں رکھ سکتا تو اس کے عوض رمضان کے بعد رکھ لیوے۔( الفضل ۱۸ جولائی ۱۹۱۶ء) جسے ماہ رمضان کاعلم نه هوسکا سوال :۔(امریکہ کے نومسلم بشیر الدین صاحب کا خط ) اس وقت میں روزے رکھ رہا ہوں گو مجھے صحیح علم نہیں کہ رمضان کس تاریخ کو شروع ہوا۔میں نے روزے گزشتہ ماہ کی ۲۱ تاریخ کو شروع کئے تھے اور اس ماہ کی ۲۰ تاریخ تک رکھوں گا ؟ جواب:۔آپ کا خط ملا اس بات کو معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ آپ روزے رکھ رہے ہیں۔رمضان المبارک ۵ مئی سے ۲ جون تک رہا اور سار جون کو عید ہوئی۔لیکن جس شخص کو علم نہ ہو وہ جس وقت بھی روزے رکھے خدا تعالیٰ کے نزدیک وہی مقبول ہیں۔کیونکہ ہمارا خدا ہمارے علم کے مطابق ہم سے معاملہ کرتا ہے۔اگر وہ اپنے علم کے مطابق ہم سے معاملہ کرے تو دنیا کا کوئی انسان بھی نجات نہ پاتا۔(الفضل ۲۸ / جولائی ۱۹۵۴ء) اعتکاف سوال :۔کیا گھر میں اعتکاف ہوسکتا ہے؟ جواب :۔مسجد کے باہر ا عتکاف ہو سکتا ہے مگر مسجد والا ثواب نہیں مل سکتا۔فائل مسائل دینی 25۔5۔54/A-32)