فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 170 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 170

۱۷۰ روزه و۔تراویح اور تہجد ایک ہی چیز ہے۔بعض لوگ جو ان کو دوا لگ عبادتیں خیال کر کے دونوں کو ادا کرتے ہیں یہ غلطی ہے۔الفضل ۲۸ / جولائی ۱۹۱۴ء۔نمبر ۱۸) نماز تراویح میں غیر حافظ کا قرآن دیکھ کر لقمہ دینا رمضان شریف میں تراویح کے لئے کسی غیر حافظ کا قرآن دیکھ کر حافظ کو بتلانے کے متعلق دریافت کیا گیا تو حضور نے فرمایا:۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فتویٰ اس کے متعلق نہیں دیکھا۔اس پر مولوی محمد اسماعیل صاحب مولوی فاضل نے کہا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے جائز قرار دیا ہے۔فرمایا جائز ہے تو اس سے بہت فائدہ ہو سکتا ہے اور اس کے لئے یہ انتظام بھی ہوسکتا ہے کہ ایک ہی شخص تمام تراویح میں بیٹھ کر نہ سنتار ہے بلکہ چار آدمی دو دورکعت کے لئے سنیں اس طرح ان کی بھی چھ چھ رکعتیں ہو جائیں گی۔عرض کیا گیا کیا فقہ اس صورت کو جائز ٹھہراتی ہے؟ فرمایا :۔اصل غرض تو یہ ہے کہ لوگوں کو قرآن کریم سننے کی عادت ڈالی جائے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فتویٰ تو ضرورت اور مجبوری کی وجہ سے ہے جیسے کوئی کھڑا ہوا نماز نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر ہی پڑھ لے اور بیٹھ کر نہ پڑھ سکے تو لیٹ کر پڑھ لے۔یا جس طرح کسی شخص کے کپڑے کو غلاظت لگی ہو اور وہ اسے دھو نہ سکے تو اسی طرح نماز پڑھ لے۔یہ کوئی مسئلہ نہیں بلکہ ضرورت کی بات ہے۔الفضل ۱۲ فروری ۱۹۳۰ء۔نمبر ۶۶) بغیر سحری کھائے روزہ رکھنا سوال :۔سحری کے وقت ایک شخص کی آنکھ نہیں کھلی اس روز اس نے روزہ باعث سحری نہ کھانے