فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 159 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 159

۱۵۹ روزه کہ وہ ان دنوں میں جہاں کھانے سے پر ہیز کریں وہاں اپنے نفس کو زیادہ سے زیادہ نیکی پر قائم کرنے کی کوشش کریں۔کیونکہ روزہ انہیں یہ سبق دیتا ہے کہ جب تم خدا کے لئے حلال چیزوں کو چھوڑ دیتے ہو تو حرام چیزوں کو چھوڑ نا تمہارے لئے بدرجہ اولیٰ ضروری ہے۔یہ روزے تمام ایسے ممالک میں جہاں دن چوبیس گھنٹے سے کم ہے اور جہاں رات اور دن چوبیس گھنٹے کے اندر الگ الگ وقتوں میں ظاہر ہوتے ہیں اس شکل میں ہیں جو اوپر بیان کی گئی ہے لیکن جن ملکوں میں رات اور دن چوبیس گھنٹوں سے لمبے ہو جاتے ہیں ان علاقوں میں رہنے والوں کے لئے صرف وقت کا اندازہ کرنے کا حکم ہے۔(دیباچہ تفسیر القرآن صفحه ۲۹۵) مسائل رمضان بعد اجازت و نظرثانی خلیفه (ثانی ا۔چاند کے بارہ میں تارخبر معتبر ہے۔اعتبار کی وہی صورت ہے جو عام معاملات میں ہوتی ہے۔ایک شہر والوں کا چاند دیکھنا دوسروں پر حجت ہے جب تک اختلاف مطالع نہ ہو۔۲۔روزے کے لئے نیت ضروری ہے۔بغیر نیت روزے کا ثواب نہیں۔نیت دل کے ارادے کا نام ہے۔(ب) افق مشرق پر سیاہ دھاری سے سفید دھاری شمالاً جنو با ظاہر ہونے تک کھانا پینا جائز ہے۔اگر اپنی طرف سے احتیاط ہو اور بعد میں کوئی کہے کہ اس وقت سفیدی ظاہر ہو گئی تھی۔تو روزہ ہو جاتا ہے۔( ج ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا کھانے اور نماز فجر میں پچاس آیت پڑھنے تک وقفہ ہوتا تھا۔(د) پو پھٹنے کے بعد تک جنبی رہنا منع نہیں۔۔اپنی بیوی کے بوسے، مباشرت بغیر جماع، احتلام ،مسواک خشک یا تر ، آنکھوں میں دوائی ڈالنے، خوشبو سونگھنے، بلغم حلق میں چلے جانے ، گردو غبار حلق میں پڑ جانے کلی کرنے ، بھول