فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 137 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 137

۱۳۷ نماز جنازه قابل ہے اور خاص سورتیں خاص مضامین کے انکشاف کے پڑھی جاتی ہیں یا تلاوت کے لیے، مصائب کی دوری کے لیے تو اسماء الہی ہیں۔اور خدا کا حکم ہے کہ میرے اسماء کے ساتھ مجھ سے دعا کیا کرو۔پس جس طریقہ سے دینے والا کہے کہ اس طرح سے مانگا کرو وہی طریقہ درست ہے۔الفضل ۱۱ مئی ۱۹۲۲ء - جلد ۹ نمبر ۸۸) ٹونے ٹوٹکے عورتیں ٹونے ٹو ٹکے کرتی ہیں۔اگر کوئی بیمار ہوتا ہے تو کچا تا کہ باندھتی ہیں کہ صحت ہو جائے۔حالانکہ جس کو ایک چھوٹا بچہ بھی توڑ کر پھینک سکتا ہے وہ کیا کر سکتا ہے۔اس طرح عورتوں میں اور کئی قسم کی بدعتیں اور بُرے خیالات پائے جاتے ہیں جن کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔اور جن سے سوائے اس کے کہ ان کی جہالت اور نادانی ثابت ہو اور کچھ نہیں ہوتا۔پس خوب اچھی طرح یاد رکھو کہ ٹونے۔ٹوٹکے۔تعویذ گنڈے منتر جنتر سب فریب اور دھو کے ہیں جو پیسے کمانے کے لیے کسی نے بنائے ہوئے ہیں یہ سب لغوا اور جھوٹی باتیں ہیں ان کو ترک کرو۔ایسا کرنے والوں سے خدا تعالیٰ سخت ناراض ہوتا ہے۔۔۔۔تم ان بے ہودہ رسموں اور لغو چیزوں کو قطعاً چھوڑ دو اور اپنے گھروں سے نکال دو۔الازهار لذوات الخمار - صفحہ ۳۹۔ایڈیشن دوم)