فرموداتِ مصلح موعود — Page 92
۹۲ جواب :۔دعا تو جنازہ ہی ہے (اور جنازہ ناجائز ) ان کو خدا کے حوالہ کرو۔اسلامی عبادات اور مسجد میں نماز کے بعد دعا سوال:۔نماز کے بعد امام کا مع مقتدیان دعا کرنا کیسا ہے؟ جواب: - حضرت اقدس علیہ السلام اسے پسند نہیں فرماتے تھے۔سوال :۔بعد از نماز ہاتھ اُٹھا کر دعامانگنا جائز ہے یا نہیں؟ (الفضل ۲ / مارچ ۱۹۱۵ ء۔نمبر ۱۱۱) الفضل ۱۱ فروری ۱۹۱۵ء) جواب :۔نماز کے بعد دعا جائز ہے۔ہاں دوام اور التزام نہیں چاہئے۔نماز قصر کرنا الفضل ۱۸ / مارچ ۱۹۱۶ء) اسلام یہ چاہتا ہے کہ انسان تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد خدا کا نام خود لیا کرے۔سفر کی نمازوں کے متعلق قصر کا لفظ غلط طور پر استعمال ہوتا ہے۔ہمارے ہاں سفر کی نمازوں کے متعلق قصر کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔یہ درحقیقت ایک غلط محاورہ ہے جو استعمال ہو رہا ہے۔قصر کے معنی چھوٹا کرنے کے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ سفر میں نماز قصر نہیں ہوتی بلکہ حضر میں جب انسان اپنے گھر پر موجود ہو نماز زیادہ پڑھی جاتی ہے۔احادیث اور تاریخ سے ثابت ہے کہ پہلے نماز کی دوہی رکعت نماز ہوتی تھی بعد میں دو کی بجائے چار رکعتیں کر دی گئیں۔یعنی ظہر ، عصر اور عشاء کی نمازوں میں دو دو رکعتیں بڑھا دی گئیں۔صبح کی نماز اسی طرح رہی۔اسی طرح مغرب کی نماز بھی اسی طرح رہی۔پس قصر کا سوال در حقیقت سفر کے ساتھ