فرموداتِ مصلح موعود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 428 of 462

فرموداتِ مصلح موعود — Page 428

۴۲۸ ضمیمه جو ہو سکے صدقہ دے دیں تو یہ منع نہیں بلکہ وفات یافتہ کو اس کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔کوئی عبارت جیسے کہ تلاوت قرآن وفات یافتہ کو نہیں پہنچ سکتی۔( الفضل ۱۷ را پریل ۱۹۲۲ء) بهشتی مقبرہ کی زمین کے بارہ میں ایک بھائی نے لکھا کہ میرا خیال ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام نے بہشتی مقبرہ اس زمین کا نام رکھا ہے جو کہ آپ کے وقت میں مقرر کی گئی اور کچھ وہ زمین جس کی قیمت کا اندازہ ایک ہزار روپیہ فرمایا۔حضور نے جواب میں لکھوایا: یہ غلط ہے۔بہشتی مقبرہ کا سلسلہ تو قیامت تک رہے گا۔یہ جو ایک ہزار روپیہ زمین کے متعلق ہے سی اس وقت آپ کا منشا تھا کہ شامل کر لی جائے۔الفضل ۱۷ ر ا پریل ۱۹۲۲ء ) بغیر سحری کھائے روزہ رکھنا سوال : سحری کے وقت ایک شخص کی آنکھ نہیں کھلی اس روز اس نے روزہ باعث سحری نہ کھانے کے نہیں رکھا۔اس کے متعلق کیا فتویٰ ہے؟ جواب:۔اگر آٹھ پہر روزہ نہیں رکھ سکتا تو اس کے عوض رمضان کے بعد رکھ لیوے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (الفضل ۱۸؍ جولائی ۱۹۱۶ ء ) آج کل رمضان ہے اور روزہ کی وجہ سے زیادہ تقریر نہیں کی جاسکتی۔دوسرے نیر صاحب نے رات کو میجک لینٹرن کے ذریعہ سفر یورپ اور تبلیغ افریقہ کے حالات دکھائے ہیں۔گو اس سے بہت فائدہ ہے مگر سحری کو اس وقت آنکھ نہ کھلی جس وقت کھلنی چاہیے تھی اور میں دعا ہی کر رہا تھا کہ اذان