فیضان نبوت

by Other Authors

Page 84 of 196

فیضان نبوت — Page 84

۸۴ خدا جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل کیں اسی طرح محمد صلے اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل پر بھی تو اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرما۔اور قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام کی آل کو اللہ تعالے نے دوشتم کی نعمتوں سے نوازا تھا۔ایک نبوت کی نعمت سے۔دو ستر بادشاہت کی نعمت سے۔اگر تکمیل دین کی وجہ سے ان نعمتوں کا دروازہ بند ہو چکا ہے تو درود شریف کی دُعا کے ذریعہ کس چیز کو طلب کرنے کا حکم دیا گیا ہے ؟ اور کیا اس چیز کے عطا ہونے کی بناء پر آل محمدہ آل ابراہیم کی طرح انعام یافتہ جماعت قرار دی جا سکتی ہے ؟ اللہ تعالے کی ایک صفت بادی بھی ہے جیسا کہ قرآن کریم میں ایک ہی ہے جیسا آتا ہے:۔وَ اِنَّ اللهَ لَهَادِ - رحج آیت ۵۵ )۔اور نبی خدا کی صفت ہادی کا مظہر ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالٰی شوره یہ تقدمیں فرماتا ہے :۔وَلِكُلِّ قَوْمِها ده (رعد آیت (۸) اور وہ وحی الہی کی رہنمائی میں لوگوں کو باطل کے اندھیرے سے نکا نکہ حق کی روشنی میں لاتا ہے۔اگر یہ سچ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی کوئی صفت معطل نہیں ہو سکتی تو پھر یہ کیسے باور کیا جا سکتا ہے۔کہ