فیضان نبوت

by Other Authors

Page 74 of 196

فیضان نبوت — Page 74

۷۴ سب جانتے ہیں کہ مر کے توسط سے نقوش پیدا کئے جاتے ہیں جو عمر کے لئے بمنزلہ اولاد کے ہوتے ہیں۔پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو نبیوں کی مہر کہنا دوسرے لفظوں میں آپ کو نبیوں کا باپ قرار دنیا ہے گویا رسول اللہ کے کلمہ سے آپ کو مومنوں کا باپ ٹھہرایا گیا ہے اور خاتم النبیین کے کلمہ سے نبیوں کا باتے۔اور یوں آپ کی امتیازی شان ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آپ دوسرے نبیوں کی طرح جرت نے حضرت مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی دارالعلوم دیوبند آیت خانم النبین کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ :۔جیسے خاتم بفتح تار کا اثر اور نقش مختوم علیہ میں ہوتا ہے ایسے ہی موصوف بالذات کا اثر موصوف بالعرض میں ہوتا ہے۔حاصل مطلب اس صورت میں یہ ہوگا کہ ابوت معروفہ تو رسول الله صلعم کو کسی مرد کی نسبت حاصل نہیں یہ ابوت معنوی امتیوں کی نسبت بھی حاصل ہے اور انبیاء کی نسبت بھی حاصل ہے۔انبیاء کی نسیت تو فقط خاتم النب تین شاہد ہے۔۔۔۔۔سودب ذات با برکات محمدی صلعم موصوف بالذا بالنبوۃ ہوئی اور انبیاء باقی موصوف بالعرض تو یہ بات اب ثابت ہوگئی کہ آپ والد معنوی ہیں اور انبیاء باقی آپ کے حق میں بمنزلہ اولاد معنوی (تحذیر الناس ملت)