فیضان نبوت

by Other Authors

Page 50 of 196

فیضان نبوت — Page 50

۵۰ بظاہر تو آبا د نظر آئیں گی مگر ہدایت سے خالی ہوں گی۔ان کے علماء آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہونگے۔گونه تو اس گھٹا ٹوپ اندھیرے میں چاند کے نمودار ہونے پر اعتراض کیسا ؟ اگر سراج منیر کا یہی مطلب ہوتا جو آپ بیان کر رہے ہیں تو امت مسلمہ اس طرح تنزل کا شکار نہ ہوتی اور آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم پیش گوئی ہرگز نہ فرماتے کہ حمایت اسلام کے لئے ایک سیح آئے گا جو نبی اللہ ہوگا (صحیح مسلم، اور پھر یہ سوا اور پھر یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ یہ علماء اور فقہاء جو محض چراغ کی حیثیت رکھتے ہیں یا خلفائے راشدین اور مجددین اور محدثین کی سورج کی موجودگی میں کیا ضرورت ہے ؟ آخر دن کی روشنی میں تو چراغ روشن نہیں کئے جاتے ! لیکن عجیب بات ہے کہ سورج کے ہوتے ہوئے ان چراغوں کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے اور ان سے فائدہ اٹھایا جاتا ہے۔پس سراج منیر کا وہ مطلب نہیں جو آپ لوگ سمجھ رہے ہیں بلکہ مطلب ہے کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی امت میں ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہینگے جو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم سے نور لے کر باطل کی ظلمت کو دور کریں گے جیسے چاند سورج سے روشنی لے کر دنیا کے اندھیرے کو دور کرتا ہے ہے وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ شَمْسُ مُنيرة وَبَعْدَ رَسُولِ اللهِ بَدْرُ وكوكب