فیضان نبوت

by Other Authors

Page 46 of 196

فیضان نبوت — Page 46

اور اس کے بعد کفر کا ظہور رک جاتا۔لیکن عجیب بات ہے کہ با وجود مهر لگائے جانے کے کافروں کا سلسلہ برابر جاری ہے اور نمرود اور فرعون کے مثیل آئے دن پیدا ہوتے رہتے ہیں لیکن اس کے بالمقابل محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کے نتیجہ میں نہ ابراہیم علیہ السلام کا مثیل پیدا ہوتا ہے اور نہ ہی موسیٰ علیہ السلام کا۔آخر مہر کی تاثیر میں یہ اختلاف کیوں ؟ دوسرے اگر ختم کے معنے گلی طور پر بند کرنا ہی ہیں تو پھرس کا نتیجہ کم سے کم یہ تو ہونا چاہیئے تھا کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے کا فرنہ کوئی بات سن سکتے اور نہ ہی کوئی بات ان کے دل کے اندر داخل ہو سکتی۔لیکن اس امر کی تصدیق واقعات نہیں کرتے کیونکہ وہ باتیں سکتے بھی تھے اور باتیں ان کے دل کے اندر داخل بھی ہوتی تھیں۔پس ختم کے معنے کلی طور پر بند کرتا نہیں ہو سکتے بلکہ اس سے یہ مراد ہے کہ اللہ تعالے نے کافروں کے دلوں پر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ واقعی ان کے دلوں میں کفر بھرا ہوا ہے اور ایسے ہٹ تھرم ہیں کہ صداقت کھل جانے کے باوجود وہ خدا اور اس کے رسول پر ایمان نہیں لائیں گے کیونکہ مہر کا کام تصدیق ہی ہے۔ایک مولوی صاح سے گفتگو عرصہ ہوا کہ ایک مولوی جات نے میرے ساتھ ختم نبوت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم