فیضان نبوت — Page 35
۳۵ ' باطل ٹھہرتا ہے کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے بعد مسیح موعود آئے گا جسے صحیح مسلم میں نبی اللہ قرار دیا گیا ہے اور دوسری طرف یہ اعتراض بھی وارد ہوتا ہے کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبین ہونا سچے نبیوں کو تو راست میں آنے سے روکتا ہے لیکن جھوٹے نبیوں کو نہیں روکتا۔کیونکہ حدیث میں آپ کے بعد میں جھوٹے نبیوں کا آنا بھی مروی ہے جو امت مسلمہ کے علاوہ دوسری امتوں کو بھی گمراہ کریں گے۔اب غور طلب امر یہ ہے کہ کیا اس اعتقاد سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبین ہونا محل مدح پر ثابت ہوتا ہے یا محل ذم بچہ ؟ إنه سيكون فِي أُمَّتِي ثَلَا تُونَ كَذَّابُونَ كُلُّهُمْ يوعَمُ النَّه نَبي (صحیح بخاری) یقیناً عنقریب میری امت میں نہیں کذاب ہوں گے۔ہر ایکہ ان میں سے نبی ہونے کا دعوی کرے گا۔d