فیضان نبوت

by Other Authors

Page 34 of 196

فیضان نبوت — Page 34

آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو آپ کی شریعت کو منسوخ کرے اور ہم بھی یہی مانتے ہیں۔پھر وہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آسکتا جو نئی شریعت لانے کا دعویدار ہو۔اور ہم بھی یہی ؟ ی عقیده رکھتے ہیں۔پھر وہ اس بات کے قائل ہیں کہ آنیوالا مسیح موعود شریعت محمدیہ کا تابع ہوگا نہ کہ شریعت محمدیہ کا ناسخ۔اور ہم بھی اسی بات کے قائل ہیں۔پھر وہ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ آنیوالا مسیح موجود نبی اللہ ہوگا اور ہمارا بھی یہی اعتقاد ہے۔ہاں فرق ہے تو یہ کہ ہمارے مخالف علماء مسیح موعود سے مراد مسیح اسرائیلی لیتے ہیں اور ہم میسج موفود سے مراد یہ محمدی لیتے ہیں۔لیکن چونکہ قرآن حدیث اور تاریخ سے یہ امر بالبداہت ثابت ہے کہ مسیح اسرائیلی وفات پاچکے ہیں اور فوت شدہ نبی دوبارہ دنیا میں نہیں آسکتا اس لئے لا محالہ یہی ماننا پڑے گا کہ آنے والا مسیح موعود اسی امت میں سے پیدا ہو گا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے ہی منصب نبوت پائے گا۔الغرض علماء اگر خاتم النبیین کا مفہوم نبوت مطلقہ کی یعنی کی صورت میں میں تو اپنے عقیدہ کو خود باطل کرنے والے ٹھر ینگے کیونکہ اگر یہ مان لیا جائے کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی قسم کا نبی نہیں آسکتا تو اس سے ایک طرف ان کا یہ عقیدہ