فیضان نبوت

by Other Authors

Page 145 of 196

فیضان نبوت — Page 145

۱۴۵ متعلق آنحضرت نے چار دفعہ نبی اللہ کا لفظ استعمال فرمایا دصحیح مسلم) اور جس کو قرب قیامت کی علامت قرار دیا ہے۔اور اگر کہا جائے کہ عیسی علیہ السلام آخری زمانہ میں نبوت سے معزول ہو کہ آئیں گے تو یہ اسلام کے مسلم عقیدہ کے خلاف ہوگا۔جیسا کہ حضرت امام جلال الدین سیوطی فرماتے ہیں:۔ومَن قَالَ بِسَلْبِ نُبْوَتِهِ كَفَرَ حَقًّا فَإِنَّهُ نَ لا يَا هَبْ عَنْهُ وَصْفُ النُّبُوَّةِ - ريج الكرامه مالي یعنی جس شخص نے عیسی علیہ السلام کے متعلق یہ کہا کہ وہ آخری زمانہ میں نبوت سے معزول ہو کر آئیں گے وہ پیکا کافر ہے کیونکہ وہ خدا کے ایک مستقلی نبی تھے اور یہ قوت کا وصف ان سے کسی طرح جُدا نہیں ہو سکتا۔تعجب ہے کہ بعض لوگ ایک طرف تو یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ آنحضرت کے بعد جوسیح موعود آنیوالا ہے وہ نبی اللہ ہوگا اور پھر دوسری طرف ہمارے سامنے آیت خاتم النبین اور حدیث لاني بعدی کو پیش کر دیتے ہیں اور نہیں سمجھتے کہ جس آیت اور عورت سے وہ احمدیوں کو ملزم قرار دیتے ہیں اس کی وجہ سے وہ خود بھی زیر الزام ہیں۔اور اگر ان کے نزدیک آنحضرت کے بعد آنیوالے مسیح کا نبی اللہ ہونا استثنائی صورت رکھتا ہے تو جس طریق سے