فیضان نبوت

by Other Authors

Page 9 of 196

فیضان نبوت — Page 9

پر بھروسہ کر کے ان کا مقابلہ کرنے والے ناکام ونامراد ہوئے مثال کے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ پر غور کیجئے۔کیا اس وقت کوئی شخص یہ گمان کر سکتا تھا کہ صنادید عرب اپنے تمام لاؤلشکر سمیت شکست کھا جائیں گے اور نبی اکرم جیسے آتی یکیں کو فتح حاصل ہوگی اور تھوڑے ہی عرصہ میں آپ کے غلام قیصر و کسری کی عظیم الشان حکومتوں کو تہ و بالا کر دیں گے۔اور اسلام کی تعلیم دنیا کے گوشے گوشے میں پھیل جائے گی ؟ ہرگز نہیں بلکہ اس وقت کے مخصوص حالات کو دیکھ کر ہر عقلمند ہی سمجھتا تھا کہ مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے حرف غلط کی طرح مٹا دیا جائیگا اور اسلام کا کوئی نام لیوا دنیا میں باقی نہیں رہے گا۔ہاں اس بے سروسامانی کے عالم میں خدا کے رسول نے بے شک قبل از وقت یہ اعلان کر دیا تھا کہ انشاء اللہ ہم ہی غالب آئیں گے۔اور ہمارا دشمن خائب و خاسر رہے گا۔چنانچہ واقعات گواہ ہیں کہ ایسا ہی ہوا۔پس ان تاریخی حقائق سے بھی ثابت ہے کہ الہامی بصیرت کے مقابلہ میں عقلی تخمینے کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔علاوہ ازیں اس امر پر بھی غور کرنا چاہیئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے قبل عربوں کی حالت کیا تھی ؟ اور پھر وہی عرب حلقہ اسلام میں داخل ہو کر کہاں سے کہاں جا پہنچے اور نہ صرف ان کی روحانی اور اخلاقی حالت ہی بہتر ہوگئی۔بلکہ انہوں نے