فیضان نبوت

by Other Authors

Page 8 of 196

فیضان نبوت — Page 8

• اس کے حکم سے روگردانی کی وجہ سے عقل کے ناکارہ ہو جا نیک احتمال ضرور ہے۔علاوہ ازیں اس امر پر بھی غور کرنا چاہئیے کہ مذہب کا مقصد کیا ہے ؟ مذہب کا مقصد تو یہ ہے کہ انسان کا اس مہنتی سے تعلق استوار ہو جائے جو سراپا نور ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ہے۔الله نُورُ السَّمَوَاتِ وَالاَرضِ - (فور- آیت ۳۶) ہیں ایسی ہستی کے ساتھ تعلق قائم ہونے سے عقل میں جلا تو پیدا ہو سکتی ہے وہ گند نہیں ہو سکتی۔یادرکھنا چاہیئے کہ عقل کی مثال آنکھ کی طرح ہے۔پس آنکھ کو جس قسم کا فائدہ خارجی روشنی یا خوردبین اور دوربین کے شیشوں سے حاصل ہوتا ہے۔اسی قسم کا فائدہ عقل کو الہام کے نور یا کشف اور رڈیا کے ذریعہ سے حاصل ہوتا ہے۔اور یہ بات قرآن کریم سے بھی ظاہر ہے کہ انسان جہاں تک وحی الہی کی روشنی میں دیکھ سکتا ہے وہاں تک محض عقل کے ذریعہ سے نہیں دیکھ سکتا۔یہی وجہ ہے کہ دنیا میں جس قدر بانیان مذاہب گزرے ہیں ان میں سے ہر ایک نے اپنے دعوے کے ساتھ ہی یہ خبر بھی دے دی تھی کہ اس کی تعلیم پھیل کر رہے گی اور اس کے ساتھ ٹکرانے والا پاش پاش ہو جائے گا۔اور باوجود اس کے کہ وہ دنیوی لحاظ سے نہایت کمزور تھے اور باوجود اس کے کہ ان کی تعلیم نمیماند کی رو کے خلاف بھی اور باوجود اس کے کہ ان کی شدید مخالفت کیگئی پھر بھی وہ کامیاب ہوئے اور ان کی تعلیم پھیل کر رہی اور محض عقل