فیضان نبوت — Page 13
۱۳ وجہ سے دنیا چھوڑ دیں گے؟ دیده باید۔علاوہ ازیں انہیں یہ بھی سوچنا چاہیئے کہ محض عقل پر بھروسہ کرنے کا انجام کیا ہوتا ہے ؟ کیا موجودہ نار حرب عقلمندوں کی سُوء تدبر کا نتیجہ نہیں ؟ کیا دنیا میں یہ تباہی و بربادی مذہب کی تعلیم پر عمل کرنے کی وجیسے پھیل رہی ہے یا مذہب کی تعلیم کو میں پشت پھینکنے کی وجسے ؟ اور پھر ستم بالائے ستم یہ کہ جب کوئی مغلوب قوم صلح کے لئے ہاتھ بڑھاتی ہے تو اُسے بلا شرط ہتھیار ڈالنے پر مجبور کیا جاتا ہے حالانکہ غالب آنے والی قومیں اگر خود مغلوب ہو ئیں تو کبھی اس بات کو پسند نہ کرتیں۔اور پھر یہ خیال بھی نہیں کیا جاتا کہ اگر سوء اتفاق سے آج ایک قوم مغلوب ہو گئی ہے تو کیا ممکن نہیں کہ کسی دوسرے وقت یہی مغلوب قوم غالب آجائے؟ کیا رات کا دور دائمی ہے یا دن کا دور ہمیشہ رہنے والا ہے ؟ انقلاب کے دروازہ کو پہلے کوئی بند کر سکا ہے کہ آئندہ وہ بند رہ سکے گا، پیس غالب کو مغلوب پر رقم کرنا چاہیئے کہ یہی مغلوب کو اس کے غلبہ کے وقت اپنے اوپر مہربان بنانے کی صحیح تدبیر ہے۔دیکھئے انسانی جانوں کو ضیاع سے بچانے کے لئے اسلام اس بارے میں کیا ے پر حکمت تعلیم دیتا ہے کہ :- وان جنحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ إنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (انفال آیت ۶۲)