فیضان نبوت

by Other Authors

Page 129 of 196

فیضان نبوت — Page 129

۱۲۹ کے بعد اب تک صرف مرزا صاحب ہی کیوں نبی ہوئے کوئی اور نبی کیوں نہ ہوا محققانہ شان کے خلاف ہے اور یہ اعتراض در اصل ہم پر نہیں بلکہ حدیث پر ہے یا بالفاظ دیگر خدا کے رسول پر ہے تعجب ہے کہ بعض لوگوں کو اتنا علم بھی نہیں کہ یہ پیش کردہ صداقت احمدیوں کی اختراع نہیں بلکہ خدا کے رسول محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمودہ ہے۔قوله ل آیت کریمہ الْيَوْمَ أَمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتى رائده آیت ۴) سے ظاہر ہے کہ آنحضرت کے ذریعہ دین مکمل ہو چکا ہے۔لہذا اب کسی جدید نبی کی ضرورت نہیں کہ وہ نیا دین کا اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ نہ ہر نبی نیا دین لے کر آیا کرتا ہے اور نہ ہی بانی سلسلہ احمدیہ نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ نیا دین نے کہ آئے ہیں۔جب دونوں باتوں میں سے کوئی بات بھی نہیں ہے تو اعتراض کیسا؟ 44 دوسرا جواب یہ ہے کہ اگر دین مکمل ہو چکا ہے اور کسی نبی کے آنے کی ضرورت نہیں تو آنحضرت نے ایک نبی کے آنے کی پیش گوئی کیوں فرمائی کہ صحیح مسلم، اور تم لوگ کیوں مسیح اسرائیلی کی آمد کے