فیضان نبوت — Page 116
114 آیت خاتم النبین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی اور آپ ہی اس کا صحیح مفہوم جانتے تھے۔اگر آیت خاتم النبیین کا مطلب دہی ہوتا جو ہمارے مخالف بیان کرتے ہیں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعد کسی نبی کے آنے کی پیشگوئی ہرگز نہ فرماتے۔اور یہ معنے مشاہدہ کے خلاف اس لئے ہیں کہ امت مسلمہ میں ہر طرف زندقہ والحاد کا دور دورہ ہے اگر آئندہ ماموروں کا سلسلہ بند کر دیا گیا تھا تو اس کا نتیجہ کم از کم یہ تو ہوتا کہ مسلمان ضلالت و گمراہی سے محفوظ ہو جاتے نہ ان کے عقائد بگڑتے اور نہ ہی ان کے اعمال خواب ہوتے اور وہ ویسے ہی متقی اور پرہیز گار نظر آتے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ تھے لیکن ایسا نہیں بلکہ ہر طرف اخلاقی ہے ردھانی تنزل کے آثار نمایاں ہیں اور قوم کا درد رکھنے والے مسلمان پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ۔اسے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے امت پہ تری آکے عجب وقت پڑا ہے وہ دین ہوئی بزم جہاں جس سے چراغاں اب اسکی مجالس میں نہ بنتی نہ دیا ہے مولینا خالی اور علامہ اقبال سلمانوں کی حالت زار کا نقشہ یوں کھینچتے ہیں سے وضع میں تم ہو نصاری تو تمتن میں منبود یہ مسلمان ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں ہو۔(ہانگ (1)