فیضان نبوت — Page 115
۱۱۵ جو امام مہدی اور حکم عادل ہوگا۔اور پھر حدیث میں یہ بھی تصریح ہے کہ وہ موجود امت میں کا ہی ایک فرد اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی روحانی فرزند ہوگا نه که کسی دوسری امت کا فرد بخاری کی روایت ہے :- كَيْفَ اَنْتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيْكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِّنكُمْ۔(بخاری) یعنی تمہارا اس دن کیا حال ہو گا جس دن این مریم تم میں نازل ہوگا۔اور تم جانتے ہو کہ ابن مریم کون ہے ؟ وہ تمہارا ہی ایک امام ہوگا اور تم میں سے ہی پیدا ہوگا۔اسی طرح حدیث میں یہ بھی آتا ہے کہ امت محمدیہ کا نبی امت محمدیہ میں سے ہوگا :- قَالَ مُوسى رَبِّ اجْعَلْنِي نَبِيَّ تِلْكَ الْأُمَّةِ قَالَ نَبيُّهَا مِنْهَا ـ (الخصائص الكبرى للسيوطي صدا) یعنی موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حضور عرض کی کہ مجھے امت محمدیہ کا نبی بنا دیجئے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس امت کا نبی اسی امت میں سے ہوگا۔مذکورہ بالا احادیث سے بھی ظاہر ہے کہ آئندہ امتی بنی آسکتا ہے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود ایک امتی نبی کی پیشگوئی فرما رہے ہیں جو ایک لحاظ سے مری ہوگا اور ایک لحاظ سے عیسی - بر کیف