فیضان نبوت

by Other Authors

Page 88 of 196

فیضان نبوت — Page 88

^^ اور دنیا میں انبیاء سے بڑھے کہ کون راستباز ہو سکتا ہے ! کیا یہ ایک حقیقت نہیں کہ جن لوگوں کو انبیاء کی صحبت میسر آتی ہے اُن کے ایمان اور عمل کا اور رنگ ہوتا ہے۔اور جن کو انبیاء کی صحبت میسر نہیں آتی ان کے ایمان اور عمل کا رنگ اور ہوتا ہے؟ اور اگر یہ بات نہیں تو کیا وجہ ہے کہ جو روح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں کار فرما تھی وہ ہمیں آج کے مسلمانوں میں نظر نہیں آتی ؟ میں اصلاح نفوس کے لئے ضروری ہے کہ یا صاح شریعیت نبی لمبی عمر پائے اور ہر زمانہ کے لوگوں کی براہ راست تربیت کرے اور یا اس کے ورثاء اور را ظلال جو اسی کے کمالات اپنے اند ر کھتے ہوں پیدا ہوتے رہیں تاکہ کسی دور کے لوگ بھی برکات رسالت سے محروم نہ رہیں۔اللہ تعالے قرآن کریم میں فرماتا۔میں جا تا ہے۔وَأمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُتُ فِي الْأَرْضِ د رعد آیت ۱۸) یعنی جو چیز لوگوں کے لئے نافع اور مفید ہوتی ہے وہ دنیا میں قائم رہتی ہے اور جو غیر نافع اور غیر مفید ہوتی ہے وہ دنیا سے نابود ہو جاتی ہے۔اگر یہ درست ہے کہ نبوت ایک نافع اور مفید چیز ہے اور اس کے ذریعہ