فیضان نبوت

by Other Authors

Page 51 of 196

فیضان نبوت — Page 51

اس پر مولوی صاحب کہنے لگے کہ اگر آپ لوگ اسلام کو کامل دین مانتے تو آپ امکان نبوت کے ہرگز قائل نہ ہوتے ہیں نے عرض کیا کہ مانتے ہیں اور صمیم قلب سے مانتے ہیں۔فرمانے لگے۔کیا یہی دین قیامت تک نہیں رہے گا ؟ میں نے عرض کیا کہ بے شک یہی دین قیامت تک رہے گا۔کہنے لگے پھر نبی کے آنے کی کیا ضرورت ہے؟ میں نے جو ابا عرض کیا کہ نبی نیا دین لے کر یہی نہیں آیا کرتے بلکہ گذشتہ دین کی اعانت اور لوگوں کی اصلاح کے لئے بھی موت ہوا کرتے ہیں جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام کے بعد آنیوالے نہی کوئی نیا دین لے کر نہیں آئے تھے بلکہ موسوی دین کی اعانت اور بنی اسرائیل کی اصلاح کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔اور حدیث میں بھی آتا ہے کہ دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نہبی گزرے ہیں جن میں سے شریعت لانے والے رسول صرف تین سو پندرہ تھے۔د مستند احمد بن خلیل مشکوة - مرقاة جلد پنجم م۳۵) الغرض انبیاء میں زیادہ تعداد ایسے نبیوں کی ہی ہے جو کوئی نئی شریعت نہیں لائے بلکہ سابقہ شریعیت کے ذریعہ سے ہی اصلاح کا فریضہ سر انجام دیتے رہے ہیں۔پس یہ خیال صحیح نہیں کہ دین اسلام چونکہ قیامت تک کے لئے ہے اس لئے کوئی نبی نہیں آسکتا۔قرآن کریم سے صاف ثابت ہے کہ دین گو کامل اور محفوظ بھی ہولیکن امت کے لوگ اگر محفوظ نہ ہوں اور باہمی اختلافات کی وجہ سے