فیضان نبوت — Page 30
ܚܕ والرسول میں جو انعامات آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے وابستہ کئے گئے ہیں ان کے ساتھ نبوت کے انعام کا ذکر نہ کیا جاتا بلکہ جس طرح ایت کہ یمیر :- وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرَسُلِةٍ أُولئِكَ همُ الصّديقُونَ وَالشُّهَدَاء عِندَ رَبِّهِمْ حدید آیت ۲۰) میں دوسرے نبیوں پر ایمان لانے کا نتیجہ زیادہ سے زیادہ صدیقیت بیان کیا گیا ہے۔آیت کریمہ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَاوَليكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِينَ والصديقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ ر نساء آیت ۷۰) میں آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا نتیجہ بھی صدیقیت تک ہی محدود رکھا جاتا۔لیکن ایسا نہیں کیا گیا بلکہ آپ کی اطلاعات کا نتیجہ صالحیت - شہید یت اور صدیقیت کے علاوہ نبوت بھی بیان کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا رتبہ دوسرے تمام انبیاء کی اطاعت کے رتبہ سے فائق ہے اور آپ کی اطاعت سے وہ انعام بھی حاصل ہو سکتا ہے جو دوسرے انبیاء کی اطاعت سے حاصل نہیں ہوتا تھا اور یہ ایسی