فیضان نبوت — Page 31
فضیلت ہے جس میں آپ منفرد ہیں کیونکہ آپ ہی نے زمرہ انبیاء میں خاتم النبتین کا لقب پایا ہے۔بعض دیوبندی علماء سے گفتگو ا عرصہ ہوا ایک رند محمد حدیہ لاہور میں بعض دیوبندی۔علماء تشریف لائے اور آتے ہی کہنے لگے ہم آپ سے ختم نبوت کے متعلق گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔میں نے عرض کیا بڑی خوشی ہے۔چنانچہ ان میں سے ایک صاحب بولے کہ قرآن کریم سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی قسم کا نبی نہیں آسکتا ہے کیونکہ آپ خاتم النبین ہیں اور آپ نے سب نبیوں کو ختم کر دیا ہے میں نے عرض کیا۔کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے بحیثیت خاتم النبتن کن نبیوں کو ختم کیا ہے ؟ آیا پہلوں کو یا پچھلوں کو ؟ اگر پہلوں کو ختم کیا ہے تو یہ آپ لوگوں کے اعتقاد کے خلاف ہے کیونکہ آپ حضرات سیج اسرائیلی کی نسبت اعتقاد رکھتے ہیں کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اگر پہلے نبیوں کو ختم کرنے والے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ مسیح اسرائیلی ختم نہیں ہوئے؟ اور اگر پچھلوں کو ختم کرنے والے ہیں تو بھی بات نہیں بنتی۔کیونکہ آپ لوگوں کا اعتقاد ہے کہ مسیح اسرائیلی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد دوبارہ آخری زمانہ میں بھی آئیں گے۔پس دونوں صورتوں میں خاتم النبیین کے متعلق آپ لوگوں کا نظریہ درست