فیضان نبوت

by Other Authors

Page 27 of 196

فیضان نبوت — Page 27

علِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدَاهُ اِلَّا مَنِ ارْتَضى مِنْ رَسُولٍ - رحن آیت ۲۷-۲۸) یعنی غیب کا جاننے والا اللہ تعالیٰ ہی ہے اور وہ اپنے غیب پر کسی کو بکثرت مطلع نہیں کرتا سوائے اپنے برگزیند رسول ہے۔نبوت کی اقسام ایا درہے کہ قرآن مجید سے تین قسم کی نبوت ثابت ہے۔اوّل تشریعی ،۔جو شریعت پر مشتمل ہوتی ہے۔جیسے کہ موسیٰ علیہ السلام کی نبوت تھی کہ جن پر تورات کی صورت میں شریعت نازل ہوئی یا جس طرح کہ ہمارے آقا سید نا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت تھی کہ جن پر قرآن مجید کی شکل میں دائمی شریعت کا نزول ہوا۔دو هر غیر تشریعی مگر مستقل نبوت۔جو شریعت کے بغیر " ہوتی ہے مگر براہِ راست خدا سے ملتی ہے۔جیسا کہ موسی علیہ السلام کے بعد بنی اسرائیل میں آنے والے نبیوں کی نبوت تھی۔یہ نبی او کوئی نئی شریعیت نہیں لائے تھے۔بلکہ موسوی شریعیت کے معادن تھے لیکن ان کی نبوت میں موسی علیہ السلام کی فیض رسانی کا کوئی دخل نہ تھا۔بلکہ انہوں نے خدا سے براہ راست نبوت کا انعام پایا تھا۔