فیضان نبوت — Page 181
سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلے اللہ علیہ وسلم کی اس معاملہ میں رو رعایت کرنے کے لئے تیار نہیں اور آپ کی نسبت اعلان کر رہا ہے کہ بصورت تقول میں اس کی بھی رگِ جان کاٹ دیتا۔وہ بصور تقول مرزا صاحب کو چھوڑ دیا اور ان کی رگِ جان نہ کاٹنا ؟ سوچو اور پھر سوچو۔صاف دل کو کثرتِ اعجاز کی حاجت نہیں اک نشاں کافی ہے گر دل میں ہو خوف کردگار (در نین) باقی رہی بخاری کی حديث اللَّهُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُونَ كَذَا بُونَ كُلُّهُمْ يَزْعَمُ اللَّهُ نَبِی تو اس کے متعلق یا در رکھنا چاہیئے کہ یہ وہ تیس مدعیان نبوت ہیں جو اسلامی شریعیت کو منسوخ قرار دے کہ نئی شریعت لانے کے دعویدار تھے۔اور جن کی تعدا د سیح موعود کی بعثت سے قبل پوری ہو چکی ہے جیسا کہ جج الکرامہ اور اکمال الاعمال وغیرہ کتب میں اس امر کی تصریح موجود ہے۔اور لفظ سیلون کاس" بھی اسی امر پر دلالت کرتا ہے کہ انہیں آنحضرت کے بعد مستقبل قریب میں پیدا ہونا تھا۔علاوہ ازیں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ اس حدیث میں آنحضرت نے یہ نہیں فرمایا کہ میری امت میں جو بھی نبوت کا دعوئی کرے گا وہ کذاب ہو گا بلکہ یہ فرمایا ہے کہ میری است میں نہیں