فیضان نبوت

by Other Authors

Page 162 of 196

فیضان نبوت — Page 162

۱۶۲ اس آیت میں آنحضرت کے ہاتھ کو اللہ تعالے کا ہاتھ قرار دیا گیا ہے کیا خدا اور رسول ایک ہی وجود کے دو نام ہیں ؟ اسی طرح صحیح بخاری میں آتا ہے :- بندہ نوافل ادا کرتا کرنا خدا کے اتنا قریب ہو جاتا ہے کہ خدا اس کے ساتھ محبت کرنے لگ جاتا ہے اور جب وہ اس کو اپنا دوست بنا لیتا ہے تو اس کے کان بن جاتا ہے جن سے وہ سنتا ہے۔اس کی آنکھیں بن جاتا ہے جن سے وہ دیکھتا ہے۔اس کے ہاتھ بن جاتا ہے۔جن سے وہ پکڑتا ہے اور اس کے پاؤں بن جاتا ہے جن سے وہ چلتا ہے۔(بخاری کتاب الرقاق) غور فرمائیے۔اللہ تعالے اگر مومن کے پاؤں بھی بن جاتا ہے جن سے وہ چلتا ہے تو بائی سلسلہ احمدیہ کے کشف پر اعتراض کیسا؟ کیا آپ ان مسلمات کے بارے میں بھی یہ کہیں گے کہ یہ ناجائز ہیں ؟ اگر نہیں اور یہ متشابہات آپ کے نزدیک جائز ہیں اور تعبیر طلب ہیں۔تو حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے متشابہات کیوں جائز نہیں اور ان کو تعبیر طلب کیوں قرانہ نہیں دیا جاتا۔جبکہ خود انہوں نے بھی ان دیا کو تعبیر طلب قرار دیا ہے اور ان کی تعبیر کی ہے۔باقی رہا عین اللہ والا کشف تو اس کا مطلب بھی حضرت پانی سلسلہ احمدیہ نے وہی بیان فرمایا، جو سبخاری کی مذکورہ بالا حدیث