فیضان نبوت

by Other Authors

Page 161 of 196

فیضان نبوت — Page 161

141 ہیئے اس بات کے محتاج ہیں کہ ان کی تعمیر محکمات کے تحت کی جائے۔پس اگر حفتر بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا بھی کوئی کشف اپنے اندر متشابہات کا پہلو رکھتا ہے تو اس کی تعبیر بھی محکمات کے تحت ہونی چاہئے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ خود صاحب کشف نے اس کا کیا مطلب بیان کیا ہے نہ یہ کہ اپنی سے ایک مطلب گھڑ کے صاحب کشف کی طرف منسوب کر دیا جائے دیکھئے جنگ بدر کے تعلق میں اللہ تعالے نے آنحضرت کو مخاطب کر کے قرآن کریم میں فرمایا ہے۔وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَفى - و انفال آیت ۱۸) یعنی جب تو نے پتھر پھینکے تھے تو تو نے نہیں پھینکے تھے بلکہ اللہ تعالے سے پھینکے تھے۔اب دیکھیئے اس آیت میں اللہ تعالے نے آنحضرت کے فعل کو اپنا فعل قرار دیا ہے۔کیا خدا اور اس کے رسول کے فعل میں کوئی فرق نہیں؟ اسی طرح تبعیت رضوان کے تعلق میں اللہ تعالے سورہ فتح میں فرماتا ہے :۔ان الَّذِينَ يُنَا بِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللهَ يد اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ وفتح آیت (1) یعنی جو لوگ تیری محبت کرتے ہیں یقینا وہ تیری نہیں بلکہ اللہ تعالٰی کی بہوت کرتے ہیں اور اللہ کا ہاتھ انکے ہاتھوں پر ہے۔