فیضان نبوت

by Other Authors

Page 160 of 196

فیضان نبوت — Page 160

14- تو کیا بقول شما یوسف علیہ السلام کا خواب خلاف شرع ہونے کی وجہ سے شیطانی ہے ؟ اور کیا آپ اسے شیطانی خواب گھنے کی جرات کر سکتے ہیں ؟ اسی طرح ابراہیم علیہ السلام کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے۔قال يا بنى إلى أرى فِي الْمَنَامِرات التحك فانظر ماذا ترى - رصفت آیت ۱۰۳) یعنی ابراہیم نے اپنے بیٹے سے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں۔" اور سورۃ بنی اسرائیل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :- لا تَقْتُلُوا اولاد کند - دبنی اسرائیل آیت ۳۲) اپنی اولاد کو قتل نہ کرو۔اور وجہ یہ بتانی : إن قَتَلَهُم كَانَ خِطَاً كبيرا ر بن المرسل آیت ۳۳) یعنی انہیں قتل کرنا قانون شریعت کی رو سے بہت بڑا گناہ ہے۔تو کیا ابراہیم علیہ السلام کا یہ خواب بقول شما خلاف شرع ہونے کی وجہ سے شیطانی ہے ؟ اور کیا آپ اسے شیطانی خواب کہنے کی جرات کر سکتے ہیں ؟ اگر نہیں تو آپ کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ گذشتہ انبیاء کے رویا و کشون بھی اپنے اندر متشابہات کا پہلو رکھتے ہیں۔اور