فیضان نبوت — Page 118
بلکہ قوت افاضہ کے لحاظ سے بھی تمام انبیاء کی شان ابوت سے بڑھکر ہے۔اگر پہلے نبیوں کے فیض سے ان کی روحانی اولاد میر یقیت کے مرتبہ تک پہنچ سکتی تھی تو آپ کے فیض سے آپ کی روحانی اولاد مقام نبوت پر بھی فائزہ ہو سکتی ہے۔صلی اللہ علیہ وسلم۔چنانچہ دوسرے رسولوں کے متعلق تو سورہ حدید میں صرف یہ تصریح ہے:۔والذيْنَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ أَولَيكَ همُ الصّديقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ رَبِّهِمْ - (حدید آیت ۲۰) یعنی جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے وہی اپنے رب کے حضور صدیقوں اور شہیدوں کا درجہ پانے والے ہیں۔لیکن سرور کائنات محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سورہ نساء حاشیه م الا ترى أنَّ رَسُولَنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا كَانَ خَالَمَ النَّبِيِّينَ كَانَ أَفْضَلُ الأَنْبِيَاء - ر تفسیر کبیر جلد 4 ماس دیکھو ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہوئے تو سب نبیوں سے افضل قرار پائے۔