فیضان نبوت

by Other Authors

Page 71 of 196

فیضان نبوت — Page 71

قرار دیا گیا ہے۔ظاہر ہے کہ جب نبی کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہوئیں تو لامحالہ نبی مومنوں کا باپ ٹھہرا۔یہی وجہ ہے کہ آیت انما المؤمِنونَ الْحَوَلا حجرات آیت (1) میں سب مومنوں کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا گیا ہے۔بہر کیف جیسا کہ اوپر ذکر کیا جا چکا ہے۔رسول اللہ کے الفاظ میں آپ کو مومنوں کا باپ ٹھہرایا گیا ہے اور پھر خاتم النبین کا کلمہ لا کر مضمون کو اور زیادہ وسعت دی گئی ہے کہ آپ صرف مومنوں کے باپ نہیں بلکہ نبیوں کے بھی باپ ہیں اور یہ آپ کی تاثیر قدسی سے دنیا میں جہاں مومن پیدا ہوتے رہیں گے وہاں نبی بھی پیدا ہوتے رہیں گے اس لئے قیامت تک نہ آپ کا مذہب مٹ سکتا ہے اور یہ ہی آپ کی ابوت کا سلسلہ منقطع ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ آیت موصوفہ میں رسول اللہ کے بعد جو خاتم النبیین کا لفظ بطور معطوف واقع ہے وہ بھی رسول اللہ کے لفظ کی طرح آن کی روحانی ابوت کے اثبات کے لئے نہیں آیا ہے اور بس طرح رسول اللہ کے لفظ سے روحانی ابوت کا فائدہ حاصل ہوتا ہے سی طرح خاتم النبین کے لفظ سے بھی بوجہ عطف یہی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔پس جو لوگ خاتم النبیین کے معنے نبیوں کا ختم کرنے والا کرتے ہیں ان پر لازم ہے کہ محل کلام کے لحاظ سے ہمیں دکھائیں کہ یہ معنے اس موقع پر کس طرح چسپاں ہوتے ہیں ؟ ظاہر ہے کہ اگر خاتم النبیین