فیضان نبوت — Page 72
۷۲ کے معنے نبیوں کا ختم کرنے والا کئے جائیں تو پھر اس آیت میں لیکن کا حرف استدراک جو تلافی مافات کے لئے آیا ہے بالکل بے معنے ہو کر رہ جاتا ہے اور اس صورت میں آیت کے یہ معنے بنتے ہیں کہ :۔ا محمد عمر میں سے کسی مرد کا باپ نہیں لیکن وہ نبیوں کا ختم کر نیواں ہے غور فرمائیے کیا اس اعتراض کے جواب میں کہ محمد نرینہ اولاد نہیں رکھتا اس لئے اس کا مذہب اس کے مرنے کے بعد مٹ جائے گا۔یہ کہنا مناسب اور بر محل ہو سکتا ہے کہ محمد تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں لیکن وہ نبیوں کا ختم کر نیوالی ہے۔اور کیا اس فقرہ سے مخالفین کے اعتراض کی تردید ہو جاتی ہے؟ ہرگز نہیں۔سپین آیت موصوفہ کا یہی مطلب درست ہے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم جسمانی لحاظ سے تو تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں لیکن روحانی لحاظ سے وہ نہ صرف مومنوں کے باپ ہیں بلکہ نبیوں کے بھی باپ ہیں۔اللهم صل على محمد الغرض اس آیت کے ذریعہ بالواسطہ نبوت کا دروازہ کھولا گیا ہے نہ کہ بند کیا گیا ہے۔ہاں اس نبوت کا دروازہ بے شک بند کر دیا گیا ہے جو نئی شریعیت کی حامل ہو یا بلا واسطہ ہو۔کیونکہ ایسی نبوت اگر جاری رہے تو اس سے ایک طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کالا یا شہوانی ہے مٹ جاتا ہے اور دوسری طرف آپکی روحانی ابوت کا سلسلہ منقطع ہو جانا