فیضان نبوت

by Other Authors

Page 58 of 196

فیضان نبوت — Page 58

۵۸ کے مسلمان لئے ہیں اور اس تاویل کو آپ اس لئے ضروری سمجھتے ہیں کہ صحابہ کی وفات کی وجہ سے ان الفاظ کو ظاہر پرمحمول نہیں کیا جا سکتا۔تو اگر احمدی ابن مریم کے لفظ کی تاویل کرتیں اور اس سے امت محمدیہ کا ایک فرد مراد لیں تو اس پر اعتراض کیسا؟ جبکہ عیسی علیہ اسلام کی وفات قرآن - حدیث اور تاریخ سے قطعی طور پر ثابت ہے۔اگر آپ صحابہ کرام کی وفات کی وجہ سے حدیث میں چار جگہوں پر تادیل کر سکتے ہیں تو کیا احمدی عیسے علیہ السلام کی وفات کی وجہ سے ایک جگہ ابن مریم کے لفظ کی تاویل نہیں کر سکتے ؟۔۔اس پر مولوی صاحب فرمانے لگے کہ ابن مریم توکنیت ہے اور کنیت قابل تاویل نہیں ہوتی۔میں نے عرض کیا کہ قرآن کریم میں جو ابن الله - ابناء الله اور ابنُ السَّبِيلِ وغیرہ کے الفاظ بطور کنیت وارد ہوئے ہیں کیا ان کی تاویل نہیں کی جاتی ؟ اور کیا صحیح بخاری میں ابو سفیان اور قیصر روم کا جو مکالمہ منقول ہے اس میں ابو سفیان نے آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے متعلق ابن ابی کبشہ کے الفاظ استعمال نہیں کئے۔اور کیا ابن ابی کبشہ اور ابی کبشہ دونوں کیتیں قابل تاویل نہیں ؟ پس یہ دعوسی بے دلیل ہے کہ کنیت قابل تاویل نہیں ہوتی۔اردو کا مشہور شاعر مرزا غالب کتنا ہے ے