فیضان نبوت

by Other Authors

Page 57 of 196

فیضان نبوت — Page 57

اِمَامُكُمْ مِنکم میں انتُمْ فِيكُمْ - اِمَا مُکر اور منگو کے الفاظ میں چار دفعہ جمع مخاطب کی ضمیر استعمال کی گئی ہے؟ کہنے لگے۔ہاں یہ درست ہے۔میں نے پوچھا اس حدیث میں جن لوگوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اشتم کے لفظ سے مخاطب فرمایا ہے وہ کون لوگ تھے ؟ کہنے لگے وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ تھے۔میں نے عرض کیا تو کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جن صحابہ کو مخاطب کر کے فرما یا تھا کہ ابن مریم تم ہیں نازل ہوں گے۔ابن مریم ان میں نازل ہوئے ؟ اگر نہیں ہوئے تو کیا اللہ تعالے نے ابن مریم کے نزول تک ان صحابہ کو زندہ رکھنے کا کوئی اہتمام فرمایا ؟ اگر نہیں فرمایا بلکہ تمام صحابہ مدت سے فوت ہوچکے ہیں تو کیا اس سے حدیث کی صحت پر حرف نہیں آتا ؟ کیونکہ یہ تو آپ بھی مانتے ہیں کہ صحابہ کی زندگیوں میں ابن مریم کا نزول نہیں ہوا۔اس پر مولوی صاحب کہنے لگے حدیث بالکل صحیح ہے۔لیکن صحابہ کرام کی جگہ یہاں وہ مسلمان مراد ہیں جن میں عیسی علیہ السلام کا نزول ہوگا۔میں نے عرض کیا کہ صحابہ کرام کی جگہ بعد کے زمانہ کے مسلمان مراد لینا تو تاویل ہے اور تاویل آپ کے نزدیک ناجائز ہے لیکن پھر بھی آپ نے اس حدیث میں جو ضمیر چار دفعہ صحابہ کرام کی طرف راجع ہے اس کی تاویل کی ہے اور اس سے مراد آئندہ زمانہ