فیضان نبوت

by Other Authors

Page 32 of 196

فیضان نبوت — Page 32

ثابت نہیں ہوتا کیونکہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کی خاتمیت ذہلے نیوں کو ختم کرتی ہے اور نہ ہی پچھلے نبیوں کو۔اور مسیح اسرائیلی پہلوں میں بھی داخل ہیں۔اور پچھلوں میں بھی۔اب خود ہی بتائیں کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے بحیثیت خاتم النبیین اگر سب نبیوں کو ختم کر دیا ہے تو سیکس صورت میں ہے ؟ اس پر مولوی صفات جھنجلا کر بولے۔کیا آپ لوگ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین نہیں مانتے ؟ میں نے عرض کیا کہ کیوں نہیں جانتے ہیں اور صمیم قلب سے مانتے ہیں لیکن آپ لوگوں کی طرح نہیں کہ جی سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبین ہونا بالکل بے بنے ہو کر رہ جاتا ہے ہم تو آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبین ان معنوں میں جانتے ہیں کہ آپ سے پہلے زمانہ کا ہر نبی ایک پھول کی طرح تھا اور آپ ان پھولوں کے گلدستہ کی شکل میں ظاہر ہوئے ہیں اور آپ نہ صرف جامع کمالات انبیاء ہیں بلکہ خاتم کمالات انبیاء بھی ہیں۔جیسا کہ مولنا روم فرماتے ہیں ہے تهر این خاتم شد است او که بخود مثل اوئے بو دئے خواہت ربود (مثنوی دفتر ششم یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وجہ سے خاتم النبین ہیں کہ فیض رسانی میں آپ کی شان کا رسول نہ تو کوئی