فیضان نبوت

by Other Authors

Page 175 of 196

فیضان نبوت — Page 175

150 بچے خوابوں سے انکار نہ کر سکیں۔اسی طرح حدیث میں یہ بھی آتا ہے کہ جب مہدی معہود کا ظہور ہو گا تو آسمان سے آواز آئے گی :- هذَا خَلِيفَةُ اللَّهِ الْمَهْدِيُّ فَاسْمَعُوا وَ اطيعُوة - (حج الكرامه ها ۳۷ ) یعنی یہ مدی اللہ تعالے کا خلیفہ ہے اس کی سنو اور اس کی اطاعت کرو۔اور آسمان آواز آنے کا یہی مطلب ہے کہ لوگ اللہ تعالے سے براہ راست بشارات پاکر اس خلیفہ اللہ کے حلقہ اطاعت میں داخل ہونے کی سعادت حاصل کریں گے۔چنانچہ اس حدیث کے مطابق ہزاروں لوگ بذریعہ رویا و کشوف مہدی وقت کی صداقت پر مطلع ہوئے اور انہوں نے آپ پر ایمان لانے کی توفیق پائی۔اور قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے علیہ السلام کے زمانہ میں بھی بعض لوگوں کی رہنمائی اللہ تعالے کی طرف سے کی گئی تھی اور وہ بذریعہ وحی ایمان کی دولت سے بہرہ یاب ہوئے تھے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے:۔وَإِذْ أَوْحَيْتُ إِلَى الْحَوَارِ بن أَنْ آمِنُوا بي وَبِرَسُولِی قَالُوا آمَنَّا - رمانده آیت ۱۱۲) یعنی اس وقت کو یاد کرو جب میں نے حواریوں کو