فیضان نبوت — Page 156
104 ان تصریحات کے باوجود مسیح اسرائیلی کی آمد پر اصرار کیوں ؟ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ اپنی تصنیف تذکرۃ الشہادتین مطبوعہ والہ میں تحریر فرماتے ہیں کہ " مسیح موعود کا آسمان سے اترنا محض جھوٹا خیال ہے یاد رکھو۔کوئی آسمان سے نہیں اُترے گا ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی آن میں سے عیسی ابن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی آدمی عیسی ابن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا۔اور پھر اولاد کی اولاد مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی نب خدا ان کے دلوں میں گھبرا سوٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریکہ کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اترا تب انشمند یک دفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے" ر تذكرة الشهادتين ص ۶۵) قوله ها اگر آنحضرت کی اتباع سے کوئی نبی بن سکتا تو آپ کی اتباع سے اکیلے مرزا صاحب کو سہی نبی بننا تھا۔صحانہ رضوان اللہ