فیضان نبوت

by Other Authors

Page 152 of 196

فیضان نبوت — Page 152

۱۵۲ يَات عَلَى النَّاسِ زَمَانَ لَا يَبْقى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ وَلَا يَبْقى مِنَ الْقُرْآنِ الأَرَسمة مشكورة ) یعنی میری امت پر ایک ایسا دلت آئے گا کہ اسلام کا نفر نام باقی رہ جائے گا اور قرآن کریم کے صرف الفاظ ہاتی رہ جائیں گے۔نیز فرمایا : اِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ تَفَرَّقَتْ عَلَى تِلتَيْنِ وَ سَبْعِينَ مِلَّةً وَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ مِلَّةً - (مشكوة ) یعنی بنی اسرائیل تو مذہبی اختلافات کی وجہ سے بہتر فرقوں میں منقسم ہو گئے تھے اور میری امت تہیرے فرقوں میں منقسم ہو جائے گی۔مذکورہ بالا حدیثوں سے صاف ظاہر ہے کہ آنحضرت کے بعد ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ مسلمانوں میں گمراہی پھیل جائے گی اور اقت اختلافات کا شکارہ ہو جائے گی اور واقعات بھی بتاتے ہیں کہ یہ خبریں بالکل درست ہیں۔چنانچہ مولنا حالی اپنے مشہور مقدس میں مسلمانوں کی حالت زار کا نقشہ کھینچتے ہوئے فرماتے ہیں۔ره نا دین باقی نہ اسلام باقی اک اسلام کا رہ گیا نام باقی