فیصلہ قرآن و سنت کا چلے گا کسی ایرے غیرے کا نہیں — Page 18
18 حضور بابا فرید الدین گنج شکر مسعود العلمین نے فرمایا کہ درویش کو ستر ہزار مقامات ملے کرنے پڑتے ہیں ان سے پہلے ہی مقام پر درویش کے لئے یہ کیفیت پید اہو جاتی ہے کہ وہ ہر روز پانچوں وقت کی نماز عرش معلی کے گرد کھڑے ہو کر ساکنان عرش کے ہمراہ ادا کرتا ہے اور جب وہاں سے درویش واپس آتا ہے تو ہر وقت اپنے آپ کو خانہ کعبہ میں دیکھتا ہے اور درویش جب وہاں واپس آتا ہے تو تمام جہان کو اپنی انگلیوں کے درمیان دیکھتا ہے" (انوار صابری صفحه ۱۸) حضور سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہی فرماتے ہیں۔" مجھے ایک مرتبہ حج خانہ کعبہ کا بڑا شوق ہوا۔میں نے حج کیلئے جانے سے پہلے ارادہ کیا کہ ایک بار پاکپتن شریف حاضری دے لوں۔چنانچہ جب میں پاکپتن شریف پہنچا اور حضور شیخ الاسلام حضرت بابا صاحب کی زیارت سے مشرف ہوا تو میرا مقصود حج پورا ہوا اور مزید انعامات الہی نصیب ہوئے اور فرمایا کہ کچھ مدت کے بعد پھر حج کا شوق غالب ہوا تو پھر پاکپتن شریف حاضر ہوا۔اللہ کریم نے خصوصی انعامات سے نوازا۔حضور سلطان المشائخ نے آبدیدہ ہو کر زبان مبارک سے فرمایا اں راہ بسوئے کعبہ برووائیں بسوئے دوست " انوار صابری از حافظ عبید اللہ صابری - اسلامی کتب خانہ گوجرانوالہ صفحه ۱۷۲) اب کیا یہ باوا صاحب ان عبارتوں کو بھی صدف ملامت بنائیں گے ؟ اگر ان میں یہ جرائت ہے تو ایسا کر کے دکھائیں۔ہے بادا صاحب نے حضرت مرزا صاحب کی کتاب ” ایک غلطی کا ازالہ " سے یہ عبارت درج کی اور یمو جب اس حدیث کے جو کنزالعمال میں درج ہے بنی فارس بھی بنی اسرائیل اور اہلبیت میں سے ہیں اور حضرت فاطمہ نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھا اور مجھے دکھایا کہ میں اس میں سے ہوں۔" ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۳ حاشیه )